بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلاٹیسٹ ،پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر83رنزبنالیے

شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری اور پانچویں روز بنگلہ دیش(Test) نے اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئر کردی، اور پاکستان کے سامنے جیت کا 268 رنز کا ہدف رکھ دیا۔

کپتان نجم الحسین شانتو نے 87 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی، جبکہ مومن الحق نے 56 رنز بناکر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسن علی نے بھی 3 وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو روکنے کی کوشش کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے ابتدائی 20 اوورز میں 83 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر بنائے ہیں۔ عبداللہ فضل ناٹ آؤٹ 44 رنز کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ پاکستان کو ابھی مزید 185 رنز درکار ہیں اور 7 وکٹیں باقی ہیں۔

مزیدپڑھیں:سونافی تولہ 3862روپے مہنگا