بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری، نئے سیزن کا شیڈول جاری، آغاز 31 مئی سے ہوگا

ریاض ،سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ(ministry of haj and umrah) نے عمرہ سیزن 1448 ہجری کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے مطابق نئے عمرہ سیزن کیلئے ویزوں کا اجرا 31 مئی 2026 سے شروع ہوگا، جبکہ زائرین 15 ذوالحج 1448 ہجری سے مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے۔

وزارت نے بتایا کہ عمرہ اجازت نامے “نسک” ایپ کے ذریعے یکم جون 2026 سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ یکم شوال 1448 ہجری (9 مارچ 2027) مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:2028ء تک سود کا خاتمہ اب آئین بن چکا ہے، فضل الرحمان

اعلامیے کے مطابق عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448 ہجری (23 مارچ 2027) جبکہ واپسی کی آخری تاریخ 30 شوال 1448 ہجری (7 اپریل 2027) مقرر کی گئی ہے۔