بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے ترکیہ روانہ

ایران قومی فٹبال ٹیم 2026 فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ترکیہ روانہ ہو گئی ہے، جہاں ٹیم اپنے آخری وارم اپ میچز کے ساتھ ساتھ آئندہ مرحلے کے لیے اہم انتظامات مکمل کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق ٹیم ترکیہ کے شہر انطالیہ میں تربیتی کیمپ لگائے گی اور اس دوران دو دوستانہ میچز کھیلنے کا بھی منصوبہ ہے تاکہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور حکمت عملی کو بہتر بنایا جا سکے۔

ایرانی اسکواڈ 22 مقامی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف پر مشتمل ہے۔ ہیڈ کوچ امیر قلعہ نویی کے مطابق ٹیم ترکیہ میں قیام کے دوران امریکا کے ویزا کے لیے بھی درخواستیں جمع کروائے گی تاکہ ورلڈ کپ میں شرکت کے تمام انتظامی مراحل مکمل کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں؛بنگلادیش دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر آؤٹ

ایران کی شرکت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان سیاسی کشیدگی بدستور موجود ہے۔ اسی صورتحال کے باعث ایران نے پہلے اپنے میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کرنے کی تجویز دی تھی، تاہم فیفا نے شیڈول میں کسی تبدیلی سے انکار کر دیا۔

اس سے قبل امریکی قیادت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے، جبکہ بعض امریکی حکام نے ویزا اور سیکیورٹی معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں ایران کا مقابلہ نیوزی لینڈ، بیلجیئم اور مصر کی ٹیموں سے ہوگا۔