بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے (Gold)کی مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد زیورات کی خریداری اور سرمایہ کاری کے رجحان پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 6 ہزار 800 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ اس کمی کے باعث مارکیٹ میں سونے کی مجموعی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی، پاسپورٹ جاری ہونے کی اطلاعات

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 830 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی ریٹ میں تبدیلی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔