سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر(Muhammad Amir) کو برطانوی شہریت ملنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں حال ہی میں انگلینڈ کا پاسپورٹ جاری کیا گیا، جس کے وقت وہ پہلے ہی برطانیہ میں موجود تھے۔
اطلاعات کے مطابق محمد عامر جلد پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں تاکہ عیدالاضحیٰ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منا سکیں۔ ان کی نئی شہریت کے بعد ان کے کیریئر پلانز میں بھی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔
مزیدپڑھیں:ترکیہ اور شام کی سرحدی پٹی میں 5.6 شدت کا زلزلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر آئندہ کاونٹی کرکٹ میں مقامی کھلاڑی کے طور پر حصہ لے سکیں گے، جبکہ پاکستان سپر لیگ میں وہ اگلے سیزن میں بطور غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
مزید یہ کہ اگر انہیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی جانب سے کوئی پیشکش موصول ہوتی ہے تو اس حوالے سے بھی وہ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔









