بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عید کے موقع پر کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے لیے خصوصی ٹرین سروس شروع

پاکستان ریلویز (Pakistan Railways)نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عید کے دنوں میں بڑھنے والے رش کو کم کیا جا سکے اور عوام کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس بار تین اسپیشل عید ٹرینیں چلائی جائیں گی جن میں ہر ٹرین میں 7 سے 8 کوچز شامل ہوں گی۔ ان ٹرینوں کے ذریعے مختلف بڑے شہروں کو آپس میں جوڑا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 23 مئی کو کوئٹہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری ٹرین 24 مئی کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے چلے گی جو ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا کے راستے سے گزرے گی۔

مزیدپڑھیں:وفاقی تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

تیسری اور آخری عید اسپیشل ٹرین 25 مئی کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد عید کے موقع پر مسافروں کے دباؤ کو کم کرنا اور سفر کو زیادہ سہل بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اس بار پشاور کو عید اسپیشل ٹرینوں کے روٹ میں شامل نہیں کیا گیا، جس کے باعث وہاں سے اور وہاں کے لیے براہِ راست کوئی عید ٹرین نہیں چلائی جائے گی۔