بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجٹ 2006-27: عوام کو بجلی، پٹرولیم، پراپرٹی اور صنعتی شعبے میں بڑے ریلیف کا عندیہ

 وزیر مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان (Huzaifa Rehman)نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ 2006-27 عوام دوست ہوگا اور بجلی و پٹرولیم مصنوعات پر نمایاں ریلیف دیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے بجٹ کو عوام، کسان اور صنعتکار دوست قرار دیتے ہوئے مختلف شعبوں کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح
نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا کہ حکومت مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچے۔

پراپرٹی اور صنعتی شعبے کے لیے بڑا ریلیف پیکج
وزیر مملکت نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑا ریلیف پیکج متوقع ہے، کیونکہ اس شعبے کی جانب سے متعدد شکایات سامنے آئی تھیں اور سرمایہ کاری کا عمل متاثر ہو رہا تھا۔ صنعتی شعبے کو مراعات دینے کا مقصد برآمدات میں اضافہ اور درآمدی بوجھ میں کمی لانا ہے۔

مزیدپڑھیں:عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایل این جی کی قیمتیں بڑھ گئیں

کسانوں اور روزگار کے مواقع پر خصوصی توجہ
حذیفہ رحمان نے کہا کہ کسانوں کو زرعی ادویات پر ریلیف اور ممکنہ سبسڈی دی جائے گی تاکہ زرعی شعبے کو سہارا ملے۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ سستی بجلی فراہم کر کے صنعتیں دوبارہ فعال کرنے اور معیشت مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق عوامی ریلیف
وزیر مملکت نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت دی تھی کہ عوام کے پاس براہِ راست ریلیف جانا چاہیے، جس کے تحت بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ حکومت نے بجٹ 2006-27 میں عوامی توقعات پوری کرنے کے لیے معاشی ریلیف پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔