بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایل این جی کی قیمتیں بڑھ گئیں

ملک بھر میں ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اوگرا نے مئی 2026 کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صارفین کو زیادہ لاگت برداشت کرنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 16.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح، سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 16.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:وزیرِ اعظم کا سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت رکاوٹیں دور کرنے اور سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

یہ اضافہ توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے عالمی نرخوں اور درآمدی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ صارفین اور صنعتی شعبے پر اس اضافے کے اثرات نمایاں ہونے کا امکان ہے۔