ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے(NCCIA) سید خرم علی نے کہا ہے کہ مومنہ اقبال کا کیس ایک دو روز میں حل کر لیں گے۔
خواتین کے کیسز این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہیں، این سی سی آئی اے غریب امیر کو نہیں دیکھتا، میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ اداکارہ مومنہ اقبال کیس کو لاہور آفس دیکھ رہا ہے، مومنہ اقبال کیس مہینوں نہیں دنوں میں مکمل ہو گا
، کیس میں کوئی تاخیر نہیں کی،مومنہ اقبال خود کراچی میں تھیں جیسے ہی لاہور آئیں کارروائی کا آغاز ہو گیا ایک سوال جواب میں سید خرم علی کا کہنا تھا کہ صحافی پورے معاشرے کی آنکھیں اور کان ہیں لیکن اگر کوئی ریاست کے خلاف بات کرے گا تو کارروائی ہو گی
مزیدپڑھیں:سوناسستا،ڈالرمہنگاہوگیا
کچھ لڑکوں کو گرفتار کیا تھا جو وی لاگ میں کہہ رہے تھے سوات کو افغانستان کا حصہ ہونا چاہیے، اگر این سی سی آئی اے ریاست پاکستان پر اعتماد نا رکھنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنی تو کیا کرنا ہے؟ ۔









