بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ حکومت نے عید پر سرکاری چھٹیاں 4 سے کم کر کے 3 دن کر دیں

حکومت سندھ (Sindh Government)نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی، یعنی صوبے میں مجموعی طور پر تین دن عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیلات 9 تا 11 ذوالحج 1447 ہجری کے مطابق ہوں گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس سے قبل عید پر چار دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب اس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے کم کر کے تین دن کر دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:ایران امریکا مذاکرات کا اگلادور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا: وزیراعظم پُرامید

یہ فیصلہ انتظامی امور اور سرکاری دفاتر کے معمولات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ عید کے بعد دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔