فیلڈ مارشل عاصم منیر (Asim Munir) کے خطے میں امن کے لیے سفارتی اور ثالثی کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
ایک امریکی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے دورۂ تہران کے دوران ایسے رابطوں میں اہم کردار ادا کیا جنہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو حتمی مرحلے کی طرف لے جانے میں مدد دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستان نے سفارتی سطح پر فریقین کے درمیان رابطوں کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں؛وزیراعظم شہباز شریف: ایران امریکا رابطوں میں پاکستان کا کردار اہم رہا، معاملات درست سمت میں ہیں
امریکی میڈیا کے مطابق مجوزہ معاہدے کا ابتدائی مسودہ ایران اور امریکا کی قیادت کو جائزے کے لیے بھیجا گیا، جس میں پاکستان کی تجاویز کو اہم سمجھا گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دونوں ممالک کی جانب سے اعتماد حاصل ہے، جبکہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی ہم آہنگی کو اس عمل کا اہم حصہ قرار دیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ امریکی میڈیا نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی پاکستانی فوجی قیادت کے کردار کو سراہ چکے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماضی میں بھی پاکستان نے عالمی سطح پر مختلف ممالک کے درمیان سفارتی روابط قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔









