غیرقانونی طریقے سے لیبیا پہنچنے والے ایک سو ستتر پاکستانیوں کو ڈی پورٹ(pakistani deport) کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان واپس پہنچا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق یورپ جانے کے خواہشمند یہ افراد ڈنگی کے ذریعے لیبیا پہنچے تھے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو لیبیا بھجوانے میں ملوث ایجنٹس کے نام ریڈ بُک میں شامل کرلیے گئے ہیں جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ریڈار پر آگئے ہیں۔
ڈی پورٹ ہونے والوں میں 59 افراد کا تعلق لاہور، 58 کا گجرات، 26 کا راولپنڈی اور 23 افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ذرائع کے مطابق 10 افراد سیالکوٹ جبکہ ایک اسلام آباد کا رہائشی ہے۔
مزید پڑھیں:ثاقب چدھڑ اور اہلیہ نے این سی سی آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا
تحقیقات کے مطابق یہ افراد ایران اور سعودی عرب کے راستے لیبیا پہنچے تھے۔تمام ڈی پورٹیز کو ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بعد ازاں انہیں مختلف ایف آئی اے زونز کے حوالے کیا جائے گا۔









