بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بدلتے عالمی حالات کیباوجود پاکستان کیساتھ تعلقات ہماری ترجیح ہیں، چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (asam munir)کو چین آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں جبکہ وزیراعظم کے ذریعے پاکستانی عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتاہوں۔ بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاکستان کے ساتھ تعلقات ہماری ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے بیجنگ میں ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو چین آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، معلوم ہے کہ فیلڈ مارشل ایران سے واپس آئے ہیں۔ شی جن پنگ نے کہا کہ امن کیلئے مثبت کوششیں اورثالثی اقدامات قابل تعریف ہیں، پاکستان کے تعمیری کردارکوسراہتے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان75سال قبل سفارتی تعلقات قائم ہوئے، چین اور پاکستان نے ایک دوسرے کو سمجھا،اعتماد اور حمایت کی، دونوں ملکوں کے درمیان ناقابل شکست دوستی کا رشتہ قائم ہوا۔ بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاکستان کے ساتھ تعلقات ہماری ترجیح ہے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک باہمی اعتماد،عملی تعاون نےدوطرفہ ترقی میں اہم کرداراداکیا، دونوں ممالک کو سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے، ہمیں یکطرفہ فیصلوں اور سرد جنگ جیسی سوچ کی مخالفت کرنی چاہیے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کی لازوال دوستی کاسہرا ہمارے بانی رہنماؤں کو جاتاہے،7دہائیوں سے زائد عرصے میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوط کیلئے انتھک محنت ہوئی، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے۔ ہماراغیرمتزلزل عزم پاکستان اورچین کےتعلقات کو مزید تقویت دےگا۔

مزید پڑھیں:ڈنکی سے غیرقانونی لیبیا پہنچنے والے 177 پاکستانی ڈی پورٹ کردئیے گئے

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادراورمنفردتعلق میں بندھے ہیں، صدرشی جن پنگ کی قیادت میں چین کی عالمی معاشی اور عسکری طاقت ہے، عالمی سطح پر ترقی اور امن کیلئے چین کا اہم کردارہے۔