بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیویارک میں اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

اسحاق ڈار (Ishaq Dar) نے نیویارک میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقاتیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اوپن بریفنگ سیشن کے موقع پر ہوئیں، جہاں پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

سب سے پہلے اسحاق ڈار نے پیٹر میکینکا سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے تجارتی، سرمایہ کاری، سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں؛وسیم اکرم کی ’شیطان کو خطرناک اِن سوئنگ یارکر‘، ویڈیو وائرل

بعد ازاں انہوں نے پرتگال کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال اور اقوامِ متحدہ میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔ پرتگالی وزیر خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، جبکہ مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پرتگالی وزیر خارجہ نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

بعد میں اسحاق ڈار نے کولمبیا کی وزیر خارجہ روزا یولانڈا ولاویسینسیو سے ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں اقوامِ متحدہ میں مشترکہ تعاون، سفارتکاری اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر بھی زور دیا گیا، جبکہ فریقین نے اعلیٰ سطح روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔