بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انڈسٹری میں اقربا پروری کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، سوناکشی سنہا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا(sonakashi sehna) نے اقربا پروری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس موضوع کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، حالانکہ دنیا اسی طرح کام کرتی ہے۔

39 سالہ سوناکشی سنہا نے بالی سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ 2010 کی سپر ہٹ فلم دبنگ سے اپنے شاندار ڈیبیو کا آغاز کیا تھا۔ اگرچہ وہ سینئر اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں، لیکن اسکے باوجود ان کے والد نے کبھی فلموں میں ان کے داخلے کے لیے لابنگ نہیں کی۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے انہیں ایک ایونٹ میں بطور میزبان کام کرتے ہوئے دیکھا اور پھر انہیں فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد سے سوناکشی نے انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی۔

حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سوناکشی نے بتایا کہ ان کے والد نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ ان کے لیے فلم پروڈیوس کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ان کے والد کو سخت مزاج سمجھتے تھے، لیکن وہ ہمیشہ ان کے ساتھ نرم دل اور پرخلوص رہے۔

انھوں نے کہا کہ سخت باپ اپنی بیٹیوں کو مضبوط اور بااعتماد بناتے ہیں۔ میرے والد کا میرے ساتھ رویہ ہمیشہ بہت مشفقانہ رہا۔ ان کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ وہ مجھ سے کہتے کہ تمہیں خود کو اپنے بل بوتے پر ثابت کرنا ہوگا۔ ان کا طریقہ مختلف ہوسکتا ہے، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہی چیز ایک مضبوط اور خودمختار عورت بناتی ہے۔

اقربا پروری پر سوناکشی کی رائے بالکل صاف اور سیدھی تھی۔ انہوں نے اس بات سے انکار نہیں کیا کہ فلمی خاندان سے تعلق رکھنے کا فائدہ ضرور ملتا ہے، لیکن ان کے مطابق دنیا اسی طرح چلتی ہے۔

مزید پڑھیں:بھا رت، امریکا نایاب معدنیات معاہدہ، چین پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ

اگر میں کسی بزنس میں شامل ہونا چاہوں تو اس بزنس مین کے بیٹے کو مجھ سے زیادہ موقع ملے گا۔ دنیا اسی طرح کام کرتی ہے۔ میں اس شخص سے شکوہ یا ناراضی نہیں رکھ سکتی کیونکہ اس کے لیے اس موقع تک پہنچنا میرے مقابلے میں آسان ہے۔ میرے خیال میں اقربا پروری ایسا موضوع نہیں جسے لوگ اتنی زیادہ اہمیت دیں۔