بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور میں بارش اور ژالہ باری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

شدید گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے قدرتی ریلیف سامنے آ گیا ہے، لاہور(Lahore) کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر پر کالی گھٹائیں چھا جانے کے بعد مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، جس کے ساتھ ژالہ باری نے بھی موسم کو مزید سرد اور خوشگوار بنا دیا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں کو گرمی سے بڑی حد تک راحت ملی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان موجود ہے، جس سے موسم مزید بہتر رہنے کی توقع ہے۔

مزیدپڑھیں:بھارت میں کمزور مون سون کا خدشہ، زرعی پیداوار متاثر ہونے کا امکان

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ چوک ناخدا میں 24 ملی میٹر، گلبرگ میں 7 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 26 ملی میٹر، اپر مال پر 22 ملی میٹر اور مغلپورہ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اسی طرح تاج پورہ، گلشن راوی اور اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں بھی 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد شہر کے مختلف حصوں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔

بارش اور ژالہ باری کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم شہریوں کی بڑی تعداد نے موسم کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔