اداکارہ مریم نفیس(Maryam Nafees) نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے 1992 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا اور بعد ازاں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے قیام کے ذریعے لاکھوں مریضوں کی زندگیوں میں امید پیدا کی۔
مریم نفیس نے کہا کہ لوگ بعض اوقات ایک میچ کی شکست پر جذباتی ہو جاتے ہیں، لیکن کسی شخصیت کی مجموعی خدمات اور کردار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ان کے بقول عمران خان کی کھیل، فلاحی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جانا چاہیے۔

مزیدپڑھیں:مردان سے ٹورنٹو تک، صبا اقبال نے مشال خان کا ادھورا خواب پورا کر دیا !!!
اداکارہ نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا فرمائے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔
مریم نفیس کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں صارفین ان کے خیالات پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔








