بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کر دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بامقصد بات چیت کے لیے تیار ہے اور انہیں دوبارہ مذاکرات کی پیش کرتے ہیں۔
وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی اور کابینہ کے اجلاسوں میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، اپوزیشن معاملات کو بات چیت سے حل کرے تاکہ ملکی معاشی ترقی اور جمہوریت کو تقویت دے سکیں۔

مزیدپڑھیں:میری فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ سے منگنی ہوئی تھی: فریال گوہر کا انکشاف

وزیراعظم نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اب اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کب تک مذاکرات کی میز پر آتے ہیں، ہم نے ہمیشہ مکالمے کو ہی ترجیح دی۔