ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 13ہزار700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ71ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھاؤ 11ہزار746 روپے اضافے سے 4لاکھ 4ہزار609 روپے ہوگیا ۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 137 ڈالر اضافے سے 4495 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔









