بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں 1 تولہ سونے کی قیمت میں 11200 روپے اضافہ ہوگیا

ملک میں مسلسل کئی روزسے کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 11200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:کراچی: کلفٹن میں نامعلوم شخص خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار، پڑوسی پر الزام

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9602 روپے اضافے سے 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 112 ڈالر بڑھ کر 4427 ڈالر فی اونس ہے۔