لاہور: پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے متعلق گفتگو کو سوشل میڈیا پر منفی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف دہشت گردوں کی ’’بین الصوبائی نقل و حرکت اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات‘‘ پر بات کر رہی تھیں، تاہم سیاسی مفاد رکھنے والے عناصر نے پوری گفتگو کا سیاق و سباق مسخ کرکے اسے صوبائیت اور تعصب کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
بیان میں کہا گیا کہ مریم نواز شریف ہمیشہ تمام صوبوں اور وہاں آباد اقوام کا احترام کرتی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف اقدامات جیسے اہم معاملے کو صوبائیت سے جوڑنا انتہائی افسوسناک اور معمولی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن شیڈول سے پہلے کرانے کی تجویز
پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر ملک میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف قومی کوششوں کو متنازع بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔









