ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ تیز، بھاری اور دردناک ہوگا۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق قالیباف نے کہا کہ قالیباف نے کہا کہ امریکیوں کو سمجھ جانا چاہیے کہ اب کھیل بدل چکا ہے۔ ایران کے مفادات اور سلامتی کے خلاف جارحیت کا جواب زیادہ شدید اور تکلیف دہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے حملوں نے امریکی قیادت کو مکمل بے بس کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے فوجی اور سفارتکاری کے میدان میں امریکا کو شکست دی ہے، اسی طرح اقتصادی جنگ میں بھی شکست دیں گے۔
قالیباف کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران کسی بھی ممکنہ نئے حملے کی صورت میں پہلے سے زیادہ سخت ردعمل دینے کی پالیسی اختیار کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد کو نئے انتظامی ماڈل میں ڈھالنے کا فیصلہ، نیا نقشہ وزیراعظم کو پیش
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی برقرار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے باعث خطے میں مزید فوجی تصادم کے خدشات بھی موجود ہیں۔









