کوئٹہ کے سول اسپتال میں زچگی کے دوران مبینہ طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش اور ایک نومولود کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آگیا ۔
کوئٹہ کے رہائشی عبدالطیف نے بتایاکہ سول اسپتال میں زچگی کے دوران میری اہلیہ نگینہ کے ہاں مبینہ طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن ہمیں صرف ایک بچہ فراہم کیا گیا۔
عبدالطیف نے ایک نومولود کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں الٹراساؤنڈ رپورٹ میں 2 جڑواں بچوں کی نشاندہی کی گئی تھی، ڈاکٹرز دوسرے نومولود کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کر رہے۔
بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اپنے دوسرے نومولود بچے کے حوالے سے جواب اور حقائق جاننا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایس سی او سربراہی اجلاس، 6.6 ارب مالیتی 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی منظوری
میڈیا سے بات کرتے ہوئےایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔









