کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی 2 فیکٹریوں میں لگی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹریوں کی آگ پر 16گھنٹے بعد قابو پایا گیا،متاثرہ فیکٹریوں میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔
لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ نے ساتھ والی فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ایک حصہ منہدم
حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل مکمل ہونے میں دو سے تین دن کا وقت لگے گا تاہم فیکٹری میں کپڑوں کی بڑی گانٹھیں ہیں جس میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھتی ہے۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق گزشتہ روز آگ بجھانے کے دوران فیکٹری کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تھا، فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:ایران بھی مکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن جائے گا، روسی وزیرخارجہ
اس سے قبل ریسکیو حکام نے کہا تھا کہ فیکٹری میں دھواں بھرنے سے 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی تاہم فیکٹری سے تمام لوگوں کو نکال لیا گیا تھا۔









