چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے احتجاج کے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیدی۔
پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق درخواست میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے معاملےکو آئینی بحران سے تشبیہ دیتے ہوئے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں:حسن علی کی اہلیہ کی شوہر کو انسٹا پر ان فالو کرنے کے بعد مبہم پوسٹ وائرل
عدالت نے چاروں صوبوں کے آئی جیز، ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔









