پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔
صدر گڈز ٹرانسپورٹرزملک شہزاد اعوان نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے،حکومت یہ فیصلہ فوری واپس لے۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کی تھی، تاہم ہمارے بیشتر مطالبات تاحال التوا کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں باوردی ڈکیتی، 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل
انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات پر مقررہ مدت میں پیش رفت نہ ہوئی تو گڈز ٹرانسپورٹرز دوبارہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔









