بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرانے اینڈرائیڈپر واٹس ایپ سروس ختم، 9 ستمبر سے رسائی ممکن نہیں ہوگی

اگر آپ 10 یا 11 سال پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کررہے ہیں تو واٹس ایپ بند ہونے کا خدشہ ہے، میٹا نے پرانے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ 5 اور 5.1 سمیت اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے فونز پر 9 ستمبر 2026 سے واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے نئے فیچرز، بہتر یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز متعارف کرائی جاتی ہیں، جن کے لیے جدید آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت ضروری ہوتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا کی جانب سے 8 ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:جی 14 ، 15 سےتجاوزات ختم، نامکمل منصوبوں پر سینیٹر ناصر بٹ برہم، ہدایات جاری

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کو بہتر بنانا ہے جبکہ ایپ کی کارکردگی بھی مستحکم رکھنا ہے۔