بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہری پور: جاں بحق 5 سالہ آیت نور کے والدین کو اللہ نے بیٹی سے نواز دیا، نام بھی آیت نوررکھ دیا

ہری پور میں 5 سالہ آیت نور کے بہیمانہ قتل کے بعد انصاف کے لیے مسلسل جدوجہد کرنے والے والدین کی زندگی میں خوشی کی نئی کرن آئی ہے، جہاں اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک بار پھر رحمت اور بیٹی سے نواز دیا ہے۔

متاثرہ والدین نے اس خوشخبری کا اظہار سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام بھی اپنی مرحومہ بیٹی کی یاد میں ’آیت نور‘ رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں والدین کو اپنی نومولود بچی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، جس پر شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متاثرہ خاندان کو مبارکبادیں دینے کے ساتھ ساتھ بچی کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ 5 سالہ آیت نور کو ہری پور سے اغوا کیا گیا تھا، جس کی لاش 14 روز بعد ایک کنویں سے برآمد ہوئی تھی۔ اس دردناک واقعے نے ملک بھر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی اور والدین اپنی لختِ جگر کو انصاف دلانے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔