بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جبل الفاس پر نظر، ضرورت پڑی تو حملہ کرسکتے ہیں، امریکی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ جبل الفاس پر نظر ہے، ضرورت پڑی تو حملہ کرسکتے ہیں

امریکی صدر نے اپنے تازہ بیان میں ایران کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ کیا اور ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے ایرانی تنصیب پر ممکنہ حملے کا عندیہ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی نظر جبل الفاس پر ہے، ضرورت پڑی تو وہاں حملہ کیا جاسکتا ہے، ایران تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے، اسے کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کرکے ’آبنائے ٹرمپ‘ رکھنے کی بھی تجویز دے دی۔

دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل نےدعویٰ کیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت وائٹ ہاؤس عہدیداروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نجی طور پر خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع ان کی صدارت کے بقیہ عرصے تک جاری رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:جبل الفاس پر نظر، ضرورت پڑی تو حملہ کرسکتے ہیں، امریکی دھمکی

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے جنگ مڈٹرم انتخابات بعد ہی ختم ہوگی،انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔