بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوپن اے آئی کا نیا اسٹیٹ آف دی آرٹ امیج جنریشن ماڈل متعارف

ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی امیجز 2.5 کے نام سے اپنا نیا اسٹیٹ آف دی آرٹ امیج جنریشن ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق امیجز 2.5، اپریل میں متعارف کرائے گئے امیجز 2.0 کے مقابلے میں زیادہ تیز جنریشن، جدید ایڈیٹنگ اور بہتر سبجیکٹ کنسسٹنسی فراہم کرتا ہے۔ جو چیٹ جی پی ٹی، چیٹ جی پی ٹی ورک اور کوڈیکس میں دستیاب ہوگا۔

نئے ماڈل میں روشنی زیادہ قدرتی، ٹیکسچرز زیادہ حقیقت کے قریب اور متعدد مراحل میں ایڈیٹنگ کے دوران کردار یا آبجیکٹ کی شکل برقرار رکھنے کی صلاحیت بہتر بنائی گئی ہے۔

اپ ڈیٹ میں اسکیچ ٹول بھی شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارف کسی تصویر یا لے آؤٹ کا سادہ سا خاکہ بنا کر اسے ٹیکسٹ پرامپٹ کے ساتھ بطور بصری گائیڈ استعمال کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران کا جوہری معاملہ سلامتی کونسل کو بھیجنے کی قرار داد منظور، روس اور چین کی مخالفت

ایک اور نئی سہولت پرامپٹ شیئرنگ ہے، جس میں تصویر شیئر کرتے وقت اصل پرامپٹ بھی شامل کیا جاسکتا ہے تاکہ دوسرے صارفین اسی آئیڈیا کو اپنی مرضی کے مطابق دوبارہ استعمال کرسکیں۔