بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’ فلم ورلڈ ‘‘ گوڈزیلا مائنس زیرو‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

دنیا کے مشہور دیوہیکل مونسٹر گوڈزیلا کی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی ہونے والی ہے، فلم ’گوڈزیلا مائنس زیرو‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

یہ فلم آسکر ایوارڈ یافتہ ’گوڈزیلا مائنس ون‘ کا سیکوئل ہے جس کی ہدایت کاری ایک بار پھر تاکاشی یامازاکی کر رہے ہیں جبکہ فلم کے ویژول ایفیکٹس کی نگرانی بھی انہی کے ہاتھ میں ہے۔

نئی فلم کی کہانی 1949 میں شروع ہو گی، یعنی پہلی فلم کے واقعات کے دو سال بعد، جہاں شکیشیما خاندان کو ایک نئی اور پہلے سے بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صرف 30 سیکنڈ کے ٹریلر نے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے، کیونکہ اس میں گوڈزیلا کے ساتھ فرنچائز کے مشہور دیوہیکل مونسٹر کنگ گھیڈورا کی ممکنہ موجودگی کا اشارہ بھی دیا گیا ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:امریکی پابندیوں کا توڑ، ایران نے مال کے بدلے مال کی تجارت شروع کردی

فلم کا ورلڈ پریمیئر 26 ستمبر کو نیویارک فلم فیسٹیول میں ہو گا، جس کے بعد فلم 3 نومبر کو جاپان اور 6 نومبر کو شمالی امریکا میں بڑے پیمانے پر ریلیز کی جائے گی۔