بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کیلئے لیٹر پیٹرول 73 روپے مہنگا، سرکار کو قومی خزانے سے فراہمی جاری

اسلام آباد:شہریوں کیلئےپیٹرول مسلسل مہنگا،قیمت تقریباتین ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی،عوام کے لیےصرف دو ماہ میں ایک لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 73 روپے سےزائد کا اضافہ کیا گیا ۔

سرکاری گاڑیوں کو قومی خزانے سےملنے والےتیل کی مکمل فراہمی جاری ہے،شہریوں کے لیےپیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کےباوجود حکومت نےاپنے اخراجات کم کرنے کیلئے دوبارہ اضافی کفایت شعاری اقدامات لاگوکرنےکا اعلان نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:پشاور، سی ٹی ڈی کارروائی، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

سرکاری دستاویزات کی بنیاد پر عوام کےلیےپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں2ماہ کے دوران 73روپے 27پیسے کا اضافہ کیا گیا۔