بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت سے رابطے، اچھی قانونسازی کی حمایت کرینگے: سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے حکومت اور پیپلز پارٹی کے بعض سینیئر رہنماؤں کے درمیان رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حکومت سے رابطے کبھی ختم نہیں ہوئے، تاہم بعض معاملات پر اختلاف رائے موجود ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ایم نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سینیئر رہنماؤں کی سپیکر سردار ایاز صادق سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔ مستقبل میں ہونے والی قانون سازی میں اگر کوئی اچھی قانون سازی سامنے آئی تو پیپلز پارٹی اس کی حمایت کرسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر واپس پہنچ چکے ہیں، بعض میڈیا حلقوں نے ان کے حوالے سے غلط تاثر دینے کی کوشش کی، تاہم صدر سے متعلق پھیلائی گئی تمام خبریں غلط ثابت ہوئیں۔

اسلام آباد کے لیے نئی قانون سازی اور نئے نظام سے متعلق سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تیار کردہ مسودہ انہوں نے ابھی نہیں پڑھا، اگر اس میں اچھی تجاویز ہوئیں تو پیپلز پارٹی ان پر غور کرے گی۔

مزید پڑھیں:سانحہ پمز، جانباز نرس کو چینی کمپنی کی طرف سے10 لاکھ انعام دیاگیا

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شروع سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتی رہی ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں اب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔