بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم اورنگزیب خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان پر برس پڑیں، سخت ردعمل

سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب(Marriyum Aurangzeb) نے کہاکہ آج کل تکلیف جہاز اور مریم نواز کے بیان کی نہیں ہے تکلیف مریم نواز کی کارکردگی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ہے۔

واضح طور پہ بتا دیا گیا ہے کہ لندن دورے کا خرچہ مریم نواز نے خود ادا کرنا ہے ۔ہفتہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان کو صوبوں میں نفرت اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے والوں کو خود عوام سےمعافی مانگنی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کی گھٹیا گفتگو پی ٹی آئی اور ان کی قیادت کے کردار اور خواتین کے خلاف بدبودار زبان درازی کی قابل نفرت روایت کے عین مطابق ہے۔ بدقسمتی سے خیبر پختون خوا پر وہ عناصر مسلط ہیں جو ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کرنے والے غیور پختونوں کی روایات سے بھی آگاہ نہیں۔

مزیدپڑھیں:پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

دہشت گرد بندوق اور خود کش جیکٹ سے انسانوں کے چیتھڑے اڑاتے ہیں اور ان کے سہولت کار زبان کو انسانوں بالخصوص خواتین کی توہین کے لئے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں