بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا

پاکستانی اداکار و گلوکار ثمر جعفری (samar jafri)نے زندگی کے بارے میں اپنی بدلتی سوچ پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب انہوں نے ہر چیز کو اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش چھوڑ کر اللہ کے فیصلوں پر بھروسہ کرنا سیکھ لیا ہے۔

ایک نجی میگزین سے گفتگو کے دوران ثمر جعفری نے بتایا کہ وقت کے ساتھ انہوں نے زندگی کی رفتار کچھ دھیمی کرنا اور اپنی ناکامیوں کو بھی قبول کرنا سیکھا۔

ان کے مطابق پہلے وہ چاہتے تھے کہ معاملات ان کی مرضی اور منصوبہ بندی کے مطابق چلیں، تاہم اب انہیں احساس ہوا ہے کہ ہر چیز انسان کے اختیار میں نہیں ہوتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by People Pakistan (@peoplepakistanpk)


ثمر جعفری کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی میں اللہ کے منصوبے پر یقین اور بھروسے نے اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد انہوں نے زندگی میں پیش آنے والی ناکامیوں کو بھی اپنے سفر کا حصہ سمجھنا شروع کر دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلوچستان میں صوبائی ترقی، معدنیات و کان کنی اور امن و امان پر اہم بریفنگز

اداکار کے مطابق ہر چیز کو کنٹرول کرنے کی خواہش چھوڑنے سے ان کا زندگی کو دیکھنے کا انداز تبدیل ہوا اور اب وہ معاملات کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ سکون اور قبولیت کے ساتھ لیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)