بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے بارشوں(Rain) سے متعلق پیشگوئی جاری کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور اڑیسہ (بھارت) پر موجود ہوا کا کم دباؤ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ تک پہنچ گیا ہے جو بتدریج آگے بڑھتے ہوئے کل سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر پیر کے روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر

مزید بتایا گیا ہے کہ کل سے کراچی میں سمندری ہواؤں کے ساتھ شمال مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، جبکہ سمندری ہوائیں جزوی متاثر ہونے کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے جو 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والے اس سسٹم کے نتیجے میں دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں کہیں درمیانی اور کہیں موسلادھار بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔