بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی شہری تنصیبات پر ڈرون حملے قابل مذمات و عالمی قوانین کیخلاف ورزی ہیں، پاکستان

پاکستان نے سعودی عرب میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے.

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاض اور مدینہ میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں سے شہری زخمی ہوئے، سعودی عرب پر ڈرون حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان سعودی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔واضح رہے گزشتہ روز سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر عراق سے ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

سعودی عرب نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں آئل پائپ لائن پر حملوں کے بعد ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو حفاظتی اقدام کے طور پر عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق 1200 کلومیٹر طویل پائپ لائن کو احتیاطی اقدام کے طور پر بند کیا گیا ہے۔

وزارتِ توانائی کے ایک عہدیدار نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ حملوں کے فوراً بعد ہنگامی اور خصوصی تکنیکی ٹیموں نے پائپ لائن کی حفاظت یقینی بنانے اور اس کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے کام شروع کر دیا ہے، کام مکمل ہونے تک پائپ لائن بند رہے گی۔ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں منظور شدہ حفاظتی طریقہ کار اور ہنگامی منصوبوں کے تحت ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب پر ڈرون حملے کے بعد عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:ججز کو بیرونی دباؤ سے آزاد کرنے کیلیے کوڈ آف کنڈیکٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، چیف جسٹس

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عراقی وزیراعظم آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مطابق برطرف کیے گئے کمانڈر جنوبی عراق کے صوبے میسان میں فوجی کارروائیوں کی سربراہی کر رہے تھے۔