بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ٹی برآمدات 50 ارب ڈالر تک لے جانا حکومت کا ہدف، شزا فاطمہ

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نےکہا ہے کہ حکومت کا ہدف پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جانا ہے۔

لاہورکی نجی یونیورسٹی میں تقریب سےخطاب کرتےہوئےشزا فاطمہ نےکہا کہ ایک لاکھ تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین پاکستان کی معیشت میں ایک ارب ڈالرشامل کرسکتے ہیں، آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے انسانی وسائل کی تیاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نےکہاکہ حکومت آئی ٹی صنعت کے ساتھ مل کر برآمدات میں مسلسل ترقی پر توجہ دے رہی ہے، آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے پاکستان کی مارکیٹنگ اور عالمی تاثر بہتر بنانا ضروری ہے۔

وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ پاکستان کو آئی ٹی شعبےمیں ہنرمندانسانی وسائل کی کمی کاسامنا ہے،اسکول سے یونیورسٹی تک انسانی وسائل کی درست تربیت ضروری ہے،حکومت آئی ٹی شعبے کے لیےبڑے پیمانے پر تربیتی پروگرامز کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:صبح نہار منہ پانی پینا صحت کے لیے کتنا مفید؟ طبی ماہرین کی تفصیلی تحقیق اور اہم انکشافات

شزا فاطمہ نےکہا کہ آئی ٹی صنعت تیزی سےمنتقل ہونے والی صنعت ہے،کاروبار اور لین دین میں آسانی انتہائی اہم ہے،دبئی یاسنگاپور میں ٹیک کمپنی چند منٹوں میں رجسٹر ہوسکتی ہے،پاکستان میں آئی ٹی سرمایہ کاری کے لیے بھی سازگار کاروباری ماحول ضروری ہے۔