بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غزہ میں کسی بھی جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں، برکس ممالک اعلامیہ

برکس ممالک کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں غزہ میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر روز دیا گیا ہے جبکہ برکس ممالک نے فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کر دیاہے۔

برکس ممالک کا کہناتھا کہ غزہ میں کسی بھی جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں،مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں۔برکس ممالک نے مقبوضہ بیت المقدس میں تمام مذہبی اور مقدس مقامات کے احترام پر زور دیاہے ۔

اعلامیہ کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کیا جائے۔ برکس ممالک کی جانب سے تنازعات کی روک تھام اور ان کی بنیادی وجوہات حل کرنے پر زور دیا۔

عالمی تنازعات مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پر حل کیے جائیں،برکس رہنماؤں نے جوہری جنگ کے بڑھتے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا،جنگ کے دوران جوہری تنصیبات کی حفاظت اور سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ برکس ممالک نے یکطرفہ تجارتی پابندیوں اور محصولات میں اضافے پر تنقید کی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ سے خطے کے عوام کو بھاری نقصان پہنچا، جنگ عالمی برادری کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطیٰ اور خلیج میں کشیدگی سے بڑھانے سے گریز کیا جائے، چین برکس ممالک کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیں:آغاعلی کی نئے گانے کیساتھ میوزک کی دنیا میں واپسی، صارفین کی شدید تنقید

چینی صدر کا کہناتھا کہ برکس ممالک کو دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،برکس ممالک امن اور استحکام کے قیام میں قائدانہ کردار ادا کریں،برکس ممالک کو تاریخ کے فیصلوں پر مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے، مشرق وسطیٰ کی جنگ عالمی برادری کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطیٰ کی جنگ نے خطے کو بہت نقصان پہنچا۔