کراچی میں کیماڑی پولیس نے گینگ وار کاشف ڈاڈا گروہ کے 2 کارندوں نعمان اور شامیر کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزمان منشیات اور رقم کی ترسیل کے لیے ’ٹپالی‘ کا کوڈ ورڈ استعمال کرتے تھے اور روزانہ 4 سے 5 لاکھ روپے کی منشیات فروخت کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ گروہ میں خواتین بھی منشیات فروشی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جبکہ گروہ کا سب سے کم عمر کارندہ 14 سالہ جلال ہے۔
مزید پڑھیں:نیپرا، بجلی ضروریات پوری کرنے کیلئے 47 ارب ڈالر کا توسیعی منصوبہ منظور
ملزمان نے بتایا کہ کاشف ڈاڈا ایک واردات کے عوض 2 سے 3 ہزار روپے یا بعض اوقات منشیات دیتا تھا۔









