بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری

موٹروے(Motorway) پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو ساؤتھ پر خانقاہ ڈوگراں نارتھ باؤنڈ کے مقام پر سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے، ایف ڈبلیو او کی جانب سے متاثرہ حصے میں پیچ ورک شروع کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق مرمتی کام کے باعث دوسری اور تیسری لین تقریباً 200 سے 250 میٹر تک بند کردی گئی ہیں، اس دوران سڑک کی تعمیر، مرحلہ وار بھرائی اور مرمت کا کام کیا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

مسافروں کی حفاظت کے لیے متاثرہ مقام پر کونز اور ڈائیورژن بورڈز نصب کیے گئے ہیں۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مرمتی کام کے مقام پر رفتار کم رکھیں اور احتیاط سے سفر کریں۔