بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا بڑا اعلان،عوام کیلئے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

اسلام آباد:وزیراعظم نے تیل کی بڑھتی قیمتوں سے متاثرہ عوام کے لیے خصوصی ریلیف اسکیم کا اجرا کردیا، جس کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کو پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے ریلیف دیا جائے گا۔

وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور دیگر دو اور تین پہیوں والی سواریوں کے لیے ماہانہ 20 لیٹر پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے ریلیف دیا جائے گا، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان ماہانہ 30 لیٹر پٹرول پر اسی شرح سے ریلیف حاصل کرسکیں گے۔

اسکیم کا اسلام آباد کی حدود میں اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب جبکہ ملک بھر بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ہوگا۔ خصوصی ریلیف اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے، جبکہ رجسٹریشن کے طریقہ کار سے عوام کو آگاہی مہم کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سعودی قوانین کیخلاف ورزی، 12 ہزار سے زائدغیر قانونی تارکین وطن ملک بدر

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا مکمل احساس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے اسکیم کے لیے موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں سے متعلق معلومات کی فراہمی میں تعاون پر صوبائی حکومتوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔