بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف بی آر، 35 لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مہم شروع

ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ کے فروغ کیلئے35 لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مہم شروع کردی۔

ایف بی آر نے رجسٹریشن کیلئے اردو اورعلاقائی زبانوں میں ایک صفحے کا سادہ فارم جاری کردیا گیا، 20 کروڑ روپے تک سالانہ ٹرن اوور والےدکانداروں کو ایک فیصد ٹیکس دینا ہوگا،اسکیم کےتحت دکانداروں کو کم ازکم 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اہل دکانداروں کو پی اوایس اور ڈیجیٹل انوائسنگ سےاستثنیٰ حاصل ہوگا،اسکیم سے فائدہ اٹھانےوالے تاجروں کاآڈٹ بھی نہیں کیاجائےگا،رجسٹرڈ تاجروں کو ودہولڈنگ ایجنٹ کی ذمہ داری سےبھی استثنیٰ ملےگا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم اور سعودی ولی عہد ٹیلیفونک رابطہ، حوثی حملوں کی شدید مذمت

ایف بی آر کےمطابق دکاندارویب سائٹ،موبائل ایپ یا ٹیکس آفس کےذریعےرجسٹریشن کراسکیں گے،قواعد کی پابندی کرنےوالی دکان پرکیوآرکوڈ والی گرین پلیٹ آویزاں کی جائےگی،ٹیکس عملےکورجسٹرڈ دکانداروں کی انسپیکشن کی اجازت نہیں ہوگی۔