کراچی: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں بلوچستان اور ملک کی مجموعی سیاسی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے موقع پر سندھ یونائٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے معاشی ترجمان محمد زبیر، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ، تحریک کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی اور رہنما آغا حسن بلوچ بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:آئی فون 17 کی عالمی قیمتوں میں کمی جبکہ ایپل کا 100 ڈالر کا اضافہ
دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور باہمی مشاورت کو آگے بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔









