انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ(Whatsapp) نے صارفین کیلئے سٹیٹس اپ ڈیٹس پر میوزک کے دورانیے کی مدت بڑھانے کی سہولت متعارف کرا دی۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ سٹیٹس اپ ڈیٹس میں 30 سیکنڈ تک طویل میوزک کلپس کی سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے۔
سٹیٹس اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر انسٹاگرام سٹوریز کے متبادل کے طور پر کام کرتی ہیں، اس سے قبل میوزک پر مشتمل سٹیٹس کی مدت 15 سیکنڈ تک محدود تھی۔
مزیدپڑھیں:عمان کے قریب تجارتی جہاز پر حملہ، عملے کے 13 بھارتی ارکان کو بچا لیا گیا، ایک لاپتہ
اب صارفین کسی تصویر کے ساتھ گانے کا 30 سیکنڈ تک کا حصہ منتخب کر کے پوسٹ کر سکیں گے یا میوزک کلپ کو براہِ راست سٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی شیئر کر سکیں گے۔









