بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 ہوگئی

الیکشن کمیشن(Election Comission Of Pakistan) کے مطابق 2 جولائی کے بعد ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد میں 2 لاکھ 94 ہزار 818 کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 ہوگئی۔
الیکشن کمیشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2 جولائی کے بعد مجموعی طور پر 2 لاکھ 94 ہزار 818 نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا، جس کے بعد ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب ملک کا سب سے زیادہ ووٹرز رکھنے والا صوبہ ہے، جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 75 لاکھ 71 ہزار 216 ہوگئی ہے۔ 2 جولائی کے بعد پنجاب میں 94 ہزار 582 نئے ووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:تاجر برادری کا فیصل آباد ڈویژن کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ 92 ہزار 258 ہوگئی، جبکہ 2 جولائی کے بعد صوبے میں 85 ہزار 309 نئے ووٹرز کا اندراج ہوا۔ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 41 ہزار 92 تک پہنچ گئی ہے اور صوبے میں اس عرصے کے دوران 65 ہزار 345 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 58 لاکھ 154 ہوگئی ہے، جہاں 2 جولائی کے بعد 37 ہزار 372 نئے ووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 497 ہوگئی، جبکہ اس عرصے کے دوران اسلام آباد میں 12 ہزار 210 نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا۔