کراچی(Karachi) میں آج بھی موسم دن بھر شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہر کے وقت شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے بادل بننے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ مختلف علاقوں میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 42 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
شہر کے قریب ہواؤں کے باہمی ملاپ کے باعث دوپہر 12 سے 1 بجے کے بعد مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے بادل بننے کا امکان ہے
بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے سٹی، گڈاپ، بیجار، ڈمبا گوٹھ، اسکیم 33، ملیر، گلشن حدید، گلشن معمار، پورٹ قاسم اور اسٹیل ٹاؤن سمیت ملحقہ علاقوں میں اندھی کے ساتھ گرج چمک اور بارش ہو سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:ندا یاسر کی بیٹی سیلا ڈیجیٹل کریئٹر بن گئیں، پہلی ہی ویڈیو میں دلچسپ انکشافات
شہر کے دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے 45 سے 60 فیصد امکانات ہیں، تاہم مون سون کا نظام کمزور ہونے کے باعث مرکزی علاقوں میں بارش کی سرگرمیاں محدود رہنے کا امکان ہے۔
شدید گرمی کے باعث مقامی طور پر گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں جبکہ کراچی کے لیے 14 سے 16 ستمبر کے دوران موسم کی صورتحال اہم قرار دی جا رہی ہے، تاہم فی الحال کسی شدید بارش کے اسپیل کی پیشگوئی نہیں کی گئی۔









