بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقدمات کی جلد سماعت کیلیے شام کو بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی(Yahya Afridi) نے کہا ہے کہ مقدمات کی جلد سماعت کے لیے شام کو بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا۔
فل کورٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر ڈال دی گئی ہے اور اب میرے کہنے پر بھی کوئی مقدمہ مقرر نہیں ہوتا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ ججز 3 ماہ کی چھٹیاں کرتے ہیں، کس نے کہا کہ ججز 3 ماہ کی چھٹی کرتے ہیں؟ ججز 3 ماہ کے عرصے کے اندر ایک ماہ کی چھٹی کرتے ہیں۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ ایک بینچ کے سامنے ایک ہی روز میں 75 مقدمات مقرر ہوئے۔ مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر موجود ہے جبکہ 2 افسران کاز لسٹ میں آنے والے مقدمات کو دوبارہ چیک کرتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:قائد حزب اختلاف کی تقرری چیلنج، اکبر ایس بابر نے عدالت سے فوری سماعت کی اپیل کردی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ جلد سماعت کی درخواستوں کے لیے ایک بینچ تشکیل دیا جارہا ہے۔ جلد سماعت کے مقدمات سننے کے لیے شام کے وقت بھی بینچ بیٹھے گا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ شریعت اپیلیٹ بینچ ہر دو ماہ میں ایک ہفتے کے لیے بیٹھے گا۔