بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں گاڑی مالکان کیلئے سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ لازم قرار

لاہور : پنجاب حکومت نے گاڑی مالکان کے لیے ایک اور شرط عائد کردی،ہرسال گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

پنجاب میں پرائیویٹ گاڑی مالکان کے لیے سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، نئے قانون کے تحت گاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہر سال کرانا ہوگا۔

فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونےکی صورت میں گاڑی مالکان کو پہلےچالان کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ خلاف ورزی برقرار رہنے پر گاڑی بند بھی کی جاسکتی ہے۔

لاکھوں گاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیےصوبےمیں صرف 13 سینٹرز وجود ہیں،جس کے باعث شہریوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرینوں میں انٹرنیٹ سروس فراہمی، لائسنسنگ پابندی اور کمرشل رکاوٹ سامنے آ گئی

حکومت کی جانب سے فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے سالانہ 500 سے 2 ہزار روپے تک فیس مقرر کی گئی ہے، یعنی اب گاڑی مالکان کے بجٹ پر ایک اور اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔