چیچہ وطنی سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف(Chaudhry Muhammad Hanif) جٹ انتقال کرگئے،خاندانی ذرائع کےمطابق ان کا انتقال اچانک حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔
چوہدری محمد حنیف جٹ حلقہ پی پی 203 سے رکن پنجاب اسمبلی تھے اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر تین بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے،وہ مسلم لیگ ن کےرہنما اوررکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری طفیل جٹ کے چھوٹے بھائی تھے۔
مزیدپڑھیں:دوران پرواز طیارے کے شدید جھٹکے، چھت کے پینل ٹوٹ گئے، مسافر خوفزدہ
خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری محمد حنیف جٹ کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے رائے علی نواز اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔









